جنرل عاصم منیربہادر کمانڈر قوم کے حوصلے بلند: پاکستان کا نام اقوام عالم میں ایک بار پھر ابھرکر سامنے آیا : سردار سلیم حید ر بیر سٹر عقیل ملک

May 12, 2025

 ٹیکسلا( قاری ولی الرحمن سے)گورنرپنجاب سر دارسلیم حیدرخان اوروفاقی وزیرمملکت بیرسٹرعقیل ملک نے گزشتہ  رات موضع چھوکرتحصیل ٹیکسلایونین کونسل ٹھٹھہ خلیل کی معروف شخصیت حاجی ملک امیر افضل خان،ملک عمران،ملک طاہر،ملک حاجی نعیم،ا ورملک ارسلان المعروف شانی ملک کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک نازک دورسے گزررہاہے،تاہم موجودہ سیا سی قیادت اورعسکری قیادت کی دانشمندانہ اورجر ائتمندانہ دوٹوک پالیسیوںکی بدولت پاکستان کانام اقوام عالم میںایک بارپھرپوری طاقت کے ساتھ ابھرکرسامنے آگیاہے،اس لیئے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی زیرنگرانی پیشہ وارانہ صلاحیتوںکے اظہارسے اپنے آپ کوکئی گنابڑی فوجی طاقت سمجھنے والی انڈیاجیسی مکارحکومت اورفوج کاغرورخاک میںملادیاگیاہے،اورآج پوری پاکستانی قوم اپنا سر فخرسے بلندکرسکتی ہے،سردارسلیم حیدرخان نے عسکر ی قیادت کے ساتھ ساتھ صدرپاکستان آصف علی زرداری اوروزیراعظم پاکستان میاںشہاز شر یف اورامورخارجہ  کے ماہرچیئرمین پیپلزپارٹی بلاو ل بھٹو زرداری کی کامیاب ترین حکمت عملی پرانہیں شاند ار ا لفاظ میںخراج تحسین پیش کیا،انہوںنے کہاکہ پا کستانی قوم اپنابہادرانہ وقاررکھتی ہے،او رجنرل عاصم منیرجیسے بہادرکمانڈرکی قیادت میںپو ر ی قوم کاجوولولہ اورحوصلہ بلندہواہے،پوری دنیانے اس کوتسلیم کیاہے،سردارسلیم حیدرخان نے میزبان  تقر یب حاجی ملک امیرافضل خان کاشکریہ اداکیا ہے،ا ورانہوںنے کہاکہ میرے مرشدسائیںملک عاقب علی پریم نگرفقیراںکاخصوصی حکم مجھے یہاں لے کرآیا ہے،میںتمام دوستوںکاشکر گزارہو ں، تقریب سے وفاقی وزیرمملکت بیرسٹرعقیل ملک نے اپنے خطاب میںکہاکہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اورآز مائش کے اس مرحلہ میںسیاسی قیادت بالخصو ص وزیراعظم میاں شہبازشریف کے دانشمندانہ فیصلوںکے باعث پور ی پاکستانی قوم یکجان ہوگئی،اورپاکستان کی قومی اسمبلی میںتمام سیاسی جماعتوںکے رہنماوںنے ذ مہ دارانہ مظاہرہ کرتے ہوئے دفاع وطن کیلئے اپنے تمام ترسیاسی اختلافات کوایک طرف رکھنے کااعلان کیا،اورسیاسی جماعتوںکے قائدین کی جانب سے حب الوطنی کے جذبات کااظہار،ملکی اورقومی سطح پر نیک شگون کی علامت ہے،چیئرمین قائمہ کمیٹی پنجا ب محسن ایوب خا ن نے بھی آزمائش کے اس کڑے وقت میںپوری پا کستانی قوم کے بے مثال اتحاد کو سراہا،اورکہاکہ ہمیں فخرہے کہ ہماری مسلح افواج کی قیا دت ایک غیرت مند،باکرداراوراصول پرست پیشہ وارانہ صلاحیتو ں سے مالامال جنرل سیدعاصم منیر کے پاس ہے،ایسی بہادرقیادت کے ہوتے ہوئے دفاع وطن کیلئے ہمیںکسی فکرکی کوئی ضرورت نہیں ،مقررین نے میزبا ن تقریب حاجی ملک امیرافضل خان،کی پرخلوص محبتوںکے اظہارپران کاشکریہ اداکیا،تقریب میں ضلعی صدرحاجی عمرفاروق،تحصیل صدرحاجی محمد فیا ض خان تنولی،حاجی ملک محمدسلیم اعوان آف ٹھٹھہ خلیل،ملک رضوان سلیم،ایم پی اے راولپنڈی ملک افتخاراحمد،ملک منصور،چوہدری منور ، چوہدری ندیم خادم گجر،چیئرمین حاجی علی اصغراعوان ،راجہ سرفرازا صغر،حاجی شیخ ساجدمحمود،الحاج شیخ سفیراحمد،سیدانتخا ب حسین شاہ ایڈوکیٹ،حاجی ملک نصیرالدین،چو ہدری بابرجاوید،حاجی ملک امجد علی،ملک نصیرپھامڑ ہ،ملک عظمت محمودپھامڑہ،حاجی سیف الرحمن،نمبر دا رملک سلیم حیدر،ملک حمزہ ربانی ، ملک عبداللہ گجرایڈو کیٹ،ملک عامرشوکت،ملک طا ہرمحمودطاہر ی، ملک عدنان،ملک طلعت،ملک صد یق آف بھوئی گاڑسمیت علاقہ بھرکی سرکردہ شخصیات نے کثیر تعد اد میںشرکت کی۔

مزیدخبریں