جنگیں ہمیشہ محب وطن عوام کی مدد سے ہی جیتی جاتی ہیں: اختر ڈار

May 12, 2025

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی جیت کے پیچھے پوری قوم کی یکجہتی اتحاد اور جوش و جذبہ شامل تھا، قوم نے بھرپور طریقے سے پاک فوج کا ساتھ دیا جس سے ان کے حوصلوں کو مزید تقویت ملی قوم کے جذبہ حب الوطنی کو تمام سیاسی جماعتیں اور تمام مکاتب فکر کے لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان میں مقیم تمام اقلیتوں نے بھی ملک کے دفاع کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جو کہ ایک قابل قدر جذبہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے زیر اہتمام یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اختر ڈار نے کہاکہ جنگیں ہمیشہ محب وطن عوام کی مدد سے ہی جیتی جاتی ہیں۔ پاک بھارت جنگ میں کامیابی کا سہرا قوم کے سر ہے۔

مزیدخبریں