اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) امریکی صدر ٹرمپ کے بیان سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر واپس آ گیا، کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ اور پاکستان بھارت باہمی مسئلہ قرار دینے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔ سیاسی ماہرین نے کہا کہ امریکی صدر کا حالیہ بیان پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان کیلئے اہم پیشرفت ہے۔ امریکی صدر کا بیان پاکستان کے موقف کی بڑی جیت ہے۔ سیاسی ماہرین نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود پاکستان کا موقف واضح ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
مسئلہ کشمیر: ٹرمپ کا بیان پاکستان کے مؤقف کی بڑی جیت،بھارت کی باہمی معاملہ قرار دینے کی کوششیں ناکام: سیاسی ماہرین
May 12, 2025