غزہ: اسرائیلی فوج کے پناہ گزین کیمپ، دیگر مقامات پر حملے،  23 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

May 12, 2025

 غزہ (آئی این پی )اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بربریت جاری ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید23فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل نے دیرالبلاح میں پناہ گزین کیمپ پرحملہ کر دیا جس کے باعث 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، جنگ میں شہدا کی مجموعی تعداد52ہزار810 ہوگئی۔غزہ میں ناکہ بندی کی وجہ سے ادویات کا بحران شدت اختیار کر گیا، کینسر اور شوگر کے مریض دم توڑنے لگے۔

مزیدخبریں