قاہرہ(این این آئی )مصر کے شہر بورسعید میں جامعہ ازہر کے تحت قائم کلیہ دراسات اسلامیہ میں ایک قبطی (مسیحی)خاتون کریستین حنا، گذشتہ 23 برس سے اسلامی علوم پڑھا رہی ہیں۔ ڈاکٹریٹ کی حامل خاتون استاد کا یہ غیر معمولی تعلیمی سفر اس وقت شروع ہوا جب وہ اسلامیات کے نصاب سے علمی دل چسپی رکھنے لگیں اور باقاعدہ تحقیق اور مطالعے کا آغاز کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سال2002 میں اس وقت کے شیخ الازہر، ڈاکٹر محمد سید طنطاوی نے ان کی درخواست پر صرف سات الفاظ لکھے حقا وعدلا تتخذوا تجاہ ریستین ما ترونہ لازما یعنی حق و انصاف کے تحت کریستین کے بارے میں جو مناسب ہو، اختیار کریں۔ یہی جملہ ان کے تقرر کی بنیاد بن گیا۔ یوں وہ کلی الدراسات السلامی، بورسعید میں بطور لیکچرار مقرر ہو گئیں۔
مصری جامعہ الازہر میں اسلامی نصاب کی تدریس کیلئے غیر مسلم خاتون پروفیسرتعینات
May 12, 2025