لاہور‘ اسلام آباد‘ (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں‘ سندھ‘ آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش‘ ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ژالہ باری کی بھی اطلاعات ہیں۔ سرگودھا‘ سیالکوٹ‘ میانوالی‘ جہلم‘ راولپنڈی‘ اسلام آباد‘ فیصل آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ مظفر آباد شہر اور گردو نواح میں موسلادھار بارش ہوئی۔ ملاکنڈ اور گردو نواح میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔ اسلام آباد‘ راولپنڈی اور فیصل آباد میں بھی ژالہ باری ہوئی۔ حیدر آباد‘ جام شورو اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔
پنجاب‘ سندھ‘ آزاد کشمیر میں آندھی‘ بارش‘ ژالہ باری
May 12, 2025