لاہور( کامرس رپورٹر) لاہور کے بیشتر علاقوں میں اتوار کو پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی کھلے عام گراں فروشی جاری رہی۔ صارفین کے مطابق سرکاری نرخنامے میں آلو کی قیمت45روپے مقرر کی گئی تاہم مختلف مقامات پر دکاندار 70سے 80روپے کلو تک فروخت کرتے رہے ‘پیاز درجہ اول40کی بجائے60‘ٹماٹر درجہ اول40کی بجائے 60، لہسن دیسی 190کی بجائے300سے340‘ادرک800سے840‘کھیرا فارمی50کی بجائے 65 سے 70‘ میتھی 80 کی بجائے130سے140،بینگن 60کی بجائے80 کلو فروخت کیا گیا۔پھلوں میں سیب 340کی بجائے 500سے550‘کیلا درجن 210کی بجائے360سے380‘امرود170کی بجائے200‘انار 540کی بجائے780سے800روپے کلو تک فروخت ہوئی۔
سبزیوں‘پھلوں کے من مانے ریٹ‘ گراں فروش عوام کولوٹنے لگے
May 12, 2025