لالیاں: کار اُلٹنے سے خاتون، بچہ موٹرسائیکلوں کے تصادم میں بزرگ جاں بحق

May 12, 2025

لالیاں+ چناب نگر (نمائندہ نوائے وقت) کار اُلٹنے سے دو افراد جاں بحق، 3 زخمی جبکہ دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے ایک جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لالیاں اڈا باہیوال کالووال روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹنے سے 18سالہ جعفراں بی بی 3سالہ علی سکنہ بھوآنہ موقع پر جاں بحق ہوئے۔ حادثہ میں18سالہ دانش، 55 سالہ کلثوم، 15سالہ سونیا بی بی زخمی ہوئی۔ دوسرے حادثہ میں لالیاں جھنگ روڈ پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوا اور 70سالہ محمد امیر سکنہ لالیاں موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔

مزیدخبریں