’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ دنیا کی تاریخ کا کامیاب ترین آپریشن ہے:چودھری سجاد نذیر 

May 12, 2025

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری سجاد نذیر نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ دنیا کی تاریخ کا کامیاب ترین آپریشن ہے جس نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو دنیا کے سامنے نمایاں کر دیا۔ پاکستانی فوج نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین اور پروفیشنل ترین افواج میں سے ہے۔افواجِ پاکستان کے کارنامے سنہری حروف میں لکھے جائیں گے۔بھارت نے پاکستان کے صبر کو کمزوری سمجھا۔

مزیدخبریں