پنجاب سوسائٹی کے گھرسے 11سالہ بچے ‘نشتر کالونی سے خاتون کی نعش برآمد

May 12, 2025

لاہور(نامہ نگار)فیکٹری ایریا کے علاقے میں گھر سے 11 سالہ کمسن بچے کی نعش ملی ہے۔ فیکٹری ایریا کے علاقے پنجاب سوسائٹی میں 11 سالہ بچے شہروز گھر میں اکیلا موجود تھا۔ والد شاہد ملک گھر واپس آیا تو گھر میں بیٹے کو پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق بچے کی گردن پر رسی کے نشانات پائے گئے ہیں،واقعہ کو قتل یا مبینہ خودکشی قرار دیا جا رہا،پولیس کی تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔فرانزک ٹیموں نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی مدد سے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے ۔جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔ نشتر کالونی کے علاقے گجومتہ میں گندے نالے کے قریب سے نامعلوم خاتون کی نعش ملی ہے۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق متوفیہ خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ۔اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزیدخبریں