لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت)محلہ ناظم ٹائون میں خاوند نے باپ اور بھائی سے مل کر بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا زخمی خاتون ہسپتال منتقل۔بتایا گیا ہے کہ محلہ ناظم ٹائون کے رہائشی قاسم نے اپنے بھائی ضیغم اور باپ اشرف کے ساتھ ملکر اپنی بیوی کو ڈندوں سے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دالا محلہ داروں نے ملزمان سے خاتون کی جان چھڑائی اور مرہم پٹی کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ تاہم سرکل پولیس نے زخمی خاتون کی درخواست پر اسکے خاوند قاسم دیور ضیغم اور سسر اشرف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
لدھیوالہ وڑائچ:خاوند کا باپ اور بھائی سے ملکر بیوی پر تشدد
May 12, 2025