کامونکی(نمائندہ خصوصی)مختلف واقعات میں13 سالہ لڑکی سمیت 2 خواتین اغواکرلیا گیا،بتایا گیا ہے کہ تیرہ سالہ (ص) گھر میں اکیلی تھی کہ نواحی گاؤں گورالی کا غضنفر،شبنم بی بی،شازیہ بی بی اور دو نامعلوم افراد اْسے اغواکرکے لے گئے۔ صدرالدین کالونی کی(ش)بی بی بچوں کو سکول چھوڑ کر آرہی تھی کہ راہوالی کا افضل بٹ،وقاص اوردو نامعلوم افراد اْسے اغواکرکے لے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔
13 سالہ لڑکی سمیت 2 خواتین اغواء
May 12, 2025