نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگی راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا اور ممتاز عالم دین مولانا طارق عزیز باجوہ کی کوششوں سے پھمہ سراء کے دو متحارب گروپوں میں صلح ہو گئی۔ نواحی گاؤں پھمہ سراء کے چوہدری ضیاء اللہ سراء گروپ اور ڈیرہ بیر والا کے ثاقب چنڈھر گروپ کے درمیان دشمنی چلی آ رہی تھی جس کی وجہ سے ان کے درمیان متعدد بار لڑائی جھگڑے واقعات اور فائرنگ کے تبادلے ہو چکے ہیں اور فوجداری مقدمات چل رہے ہیں جس سے علاقہ میں کشیدگی کی فضاء قائم تھی اس سے پہلے کہ یہ دشمنی کسی بڑے نقصان کا باعث بنتی مسلم لیگی رہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے، ممتاز عالم دین مولانا طارق عزیز باجوہ اور معززین علاقہ چوہدری اشفاق صابر سراء، چوہدری نوید سراء، چوہدری قاسم ریاست سراء، حاجی ریاض سیکھو، چوہدری وقاص سیکھو، حاجی جاوید سراء، چوہدری زمان سراء،سیٹھ منیر احمد نے دونوں گروپوں کے درمیان صلح کروا دی جس پر دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر تمام گلے شکوے ختم کر دیئے ہیں۔
نوشہرہ ورکاں:ناہرا برادران کی کاوشوں سے دو گروپوں میں صلح
May 12, 2025