شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)سماجی رہنما وفروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹ کے صدر الحا ج محمدطارق چودھری نے کہا ہے کہ دشمن کئی دنوں سے پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا تھا، لیکن جب پاک فوج نے عملی زبان میں جواب دیا تو دشمن کی دفاعی لائنیں ہل گئیںاس کامیابی میں پوری قوم کی دعائیں اور پاک فوج کے حوصلے بلند کرنے کیلئے انکے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہے اور الحمدا للہ آج بھی پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر دشمن کو جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
دشمن کئی دنوں سے پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا تھا:محمد طارق
May 12, 2025