نوشہروفیروز کے شہر پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب گرین لائن ایکسپریس بڑے حاد ثے سے بال بال بچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب 366 کلومیٹر کے مقام پر اپ ریلوے ٹریک پر کریکر بم دھماکہ سے تین فٹ نوانچ ریلوے ٹریک کا ٹکڑا ٹوٹ گیاجس کے باعث اپ ریلوے ٹریک پر گاڑیوں کی آ مدرفت معطل ہوکر رہ گئی،واقع کی اطلاع پر ایس ایچ او ریلوے پڈعیدن غلام حسن کورائی، اے ڈبلیو آ ئیں غلام یاسین،پی ڈبلیو آ ئی دلدار علی نے پہنچ کر رسکیو عملہ طلب کرلیا،اپ ریلوے ٹریک بلاک ہونے سے کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل ایکسپریس اور کراچی سے سکھر جانے والی سکھر ایکسپریس کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا،اور سکھر سے بم ڈسپوزیبل اسکورڈ کو طلب کرلیا گیا۔زرائع کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن ایکسپریس ایک بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئیکیونکہ دھماکہ سے چند منٹ قبل مزکورہ ٹرین گزری تھی تاہم تین گھنٹہ بعد پنجاب جانے والی ٹرینوں کو ڈان ریلوے ٹریک سے گزارا گیا۔واقع کے بعد سکھر ڈویژن کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر پولیس نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔ ریلوے زرائع کے مطابق بم ڈسپوزیبل اسکورڈ نے ریلوے ٹریک کو کلیئر قرار دے دیا ہے، تاہم پانچ گھنٹے بعد مرمتی کام کے بعد اپ ریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیاہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38