اسلام آباد: وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ سے پاک سعودی عرب تعلقات کو نئی قوت ملی ،جمعۃ المبارک 14 مئی کو یوم فلسطین منایا جائے گا،
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ 2021 میں عرب اسلامی دنیا کے اہم ترین قائدین پاکستان آئیں گے ،،گذشتہ ایک سال سے پاک سعودی عرب تعلقات کو خراب کرنے کیلئے مسلسل افواہ سازی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اب مرکز ملک سلمان کے رفاہی کام کو نشانہ بنا کر وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پوری پاکستانی قوم اور حکومت اسرائیلی مظالم کے خلاف اہل فلسطین کے ساتھ ہیں۔