حکومت کوروناوائرس کےمریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کی صلاحیت میں اضافہ کررہی ہے:شیخ رشید

ریلوے کے وزیرشیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ حکومت ملک میں کوروناوائرس کے مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کی صلاحیت میں اضافہ کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج سے متعلق تمام طبی آلات دستیاب ہیں۔انہوں نے تمام طبی عملے کی خدمات کوسراہا جوکوروناوباء سے نمٹنے کے لئے ہراول دستے کاکردار ادا کررہے ہیں۔وزیرریلوے نے کہاکہ عوام کو حکومت کی جانب سے جاری قوعدوضوابط پرعملدرآمدکرنا چاہیے بصورت دیگرکوروناوائرس ملک میں بڑے پیمانے پرپھیل سکتاہے۔