لاک ڈاؤن کے دوران شہری اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہ رہے اور شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 4 ڈاکو ماڈل ٹاؤن میں ظہیر نامی شہری کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کویرغمال بنا کر 10 تولے سونا اور لاکھوں روپے کیش لوٹ لیا۔ادھر ٹاؤن شپ میں 3 ڈاکو فراست نامی شخص کی گاڑی میں پانی ڈالنے کے بہانے گھر کے اندر داخل ہوگئے اور 12 تولے سونا جب کہ 2 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔دوسری جانب جوہر ٹاؤن میں 2 ڈاکوؤں نے گھر کی دہلیز پر کھڑے ساجد نامی شہری کی موٹرسائیکل چھین لی۔
یران-اسرائیل کشیدگی اور مہنگائی کی لہر
Apr 15, 2024