وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے جس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی جبکہ وفاقی کابینہ ملک بھر میں کورونا کی وبائی صورتحال کا جائزہ بھی لے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انتخابی اصلاحات کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور کابینہ 4 مئی کو ہونے والے توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی اور کابینہ 6 مئی کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی جبکہ کابینہ نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف وویمن کے ممبر کی تقرری کی منظوری بھی دے گی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024