وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گوادرمیں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے امن و ترقی کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں ناکام اورنامرادرہیں گے،قوم دہشتگردی کے خلاف متحدہے،اسے شکست دے کررہیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارافخر ہیں،پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شہداءکے درجات کی بلندی اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کے لئے دعا بھی کی ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024