ساہیوال: جعلی ڈگری کیس، پیر ولایت شاہ کھگہ کی 27 مئی تک ضمانت منظور
ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) ہائی کورٹ کے جج مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم نے بی اے کی جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم پی اے مسلم لیگ(ن) پیر ولایت شاہ کھگہ کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری 27مئی تک منظور کر لی اور پولیس سول لائن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ دریں اثناء ایڈیشنل سیشن جج مد ثر عمر بودلہ نے یونین کونسل نور شاہ کے سابق لیگی چئیر مین عجم شاہ کھگہ ،سیکیورٹی گارڈ گوگی اور احمد یار کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری 13مئی تک منظور کر لی ہے اور پولیس نور شاہ سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔پولیس نور شاہ نے 19اپریل کو حیوانات کے ہسپتال کے ایک اہلکار محمد ماجد گجر کو اپنے ڈیرہ پر تشدد کر نے ،کار سر کار میں مدا خلت کے الزامات میں مقدمہ درج کیا تھا۔