اوکاڑہ، شادی نہ ہونے پر جوڑے نے زہر کھا لیا، لڑکی جاں بحق
اوکاڑہ(نامہ نگار) اوکاڑہ کے نواح میں محبت کے بعد شادی میں ناکامی ہونے پر پریمی جوڑے نے زہریلی گولیاں کھا لیں لڑکی موقع پر جاں بحق جبکہ لڑکے کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ گشگوریاں کے رہائشی محمد رمضان اور سمیرا کے مابین ٹیلی فونک رابطہ محبت میں تبدیل ہو گیا محمد رمضان شادی کی غرض سے لڑکی سمیرا کے گھر گیا مگر اس کے اہل خانہ نے انکار کردیا دلبرداشتہ ہو کر دونوں نے زہریلی گولیاں کھا لیں جس کے نتیجہ میں سمیرا موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ محمد رمضان کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ گوگیرہ نے وقوعہ کی تحقیقات شرو ع کر دی ہے۔