رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیوں
مکرمی! میری واپڈا حکام اور برائے وزیر پانی و بجلی سے اپیل ہے کہ ماہِ رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ گزشتہ روز ہمارے علاقہ مزنگ سمیت کئی دوسرے علاقوں میں بھی بجلی رات دس بجے سے لیکر صبح سحری تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ بہت تنگ ہیں۔ حکومت کے رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلان کے باوجود ایسا کیوں کیا جا رہا ہے۔ برائے مہربانی اس کا نوٹس لیا جائے اور رمضان المبارک میں عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔ (ناظم شوکت لاہور)