وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلا ل چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس میں چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار نے جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جو بروز پیر کو دن دو بجے کیس کی سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز افضل کی ریٹائرمنٹ کے بعد طلال چودھری توہین عدالت کیس کا سماعت کرنے والا بینچ تحلیل ہوگیاتھا، ہفتہ کوچیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس گلزا ر احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے،جسٹس سردار طارق اورجسٹس فیصل عرب بینچ کا حصہ ہوں گے۔نیا تشکیل ہونے والا بینچ چودہ مئی کو دن دو بجے اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ سات مئی کو سپریم کورٹ میں طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تحلیل ہوگیاتھا جس کے باعث کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوگئی تھی جبکہ طلال چوہدری نے توہین عدالت کا نوٹس واپس لینے کی استدعا کی جس پر جسٹس اعجاز افضل نے یقین دہانی کرا ئی آپ کو اپنی صفائی پیش کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024