چیف جسٹس میا ں ثاقب نثار کا سینٹرل جیل کا تفصیلی دورہ کیا،سزائیں مکمل کرنے والے قیدیوں کی تفصیلات طلب
چیف جسٹس میا ں ثاقب نثار نے سینٹرل جیل کا تفصیلی دورہ کیا اور جن قیدیوں کی سزائیں مکمل ہوگئی ہے ان کی تفصیلات طلب کرلیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار اچانک دورے پر سینٹرل جیل پہنچ گئے، چیف جسٹس کچن, اسپتال, قیدیوں کی مختلف بیرکوں میں گئے۔چیف جسٹس نے قیدیوں سے ملاقات میں جیل کے حالات دریافت کیے تو قیدیوں نے چیف جسٹس کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔قیدیوں نے شکایت کی کہ سزائیں پوری ہونے کے باوجود قید کر رکھا ہے جس پر چیف جسٹس نے یقین دہانی کرائی، جس کی سزا مکمل ہو چکی ہے اسے رہائی مل جائے گی۔چیف جسٹس نے جیل حکام کو حکم دیا کہ ایسے قیدی جن کی سزا مکمل ہوچکی ان کی رپورٹ دیں۔