گندم کی خریداری جاری، باردانہ میرٹ پر دیاجارہا ہے: علی اکبر بھٹی
کرم پور (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ گندم کی خریداری کا کام جاری ہے ،جس کے لیے تمام کاشت کاروں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،ضلع میں شکایت سیل قائم کر دیا گیا ہے،کاشت کاروں کی طرف سے ملنے والی شکایت کا بر وقت ازالہ کیا جارہا ہے،یہ بات انہوں نے خریداری مرکز مصطفی آباد میں صحافیوں سے ملاقات میں بتائی ،انہوں نے بتایا کہ باردانہ میرٹ پر فراہم کیا جارہا ہے،کاشت کاروں سے تمام گندم خریدی جائے گی ۔
علی اکبر بھٹی