خطہ کے نوجوانوں کو جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی ترجیح ہے : ڈاکٹر طاہر امین
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ جامعہ میں خطے کے نوجوانو ں کو جدید علوم کی فراہم کے لیے تمام وسائل بروکار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے شعبہ فارمیسی میں چار نئے شعبہ جات کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان نئے شعبہ جات سے نہ صرف شعبہ فارمیسی اور جامعہ زکریا علم ودانش کانیا باب رقم کریں گے بلکہ نوجوانوں کو بھی نئی اور جدید ڈگریوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ ان شعبہ جات کا قیا م خطہ کی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ مستقبل میں بھی تعلیمی و تحقیقی فروغ کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ڈین فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری نے کہاکہ وائس چانسلر نے شعبہ جات کے قیام کو حقیقت کا رنگ دیااور ان کی کاوشوں سے آج یہ ممکن ہوا ہے۔ وہ وقت دور نہیں ہے کہ جامعہ زکریا مارمیسی کی فیلڈ میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔ نئے بننے والے شعبہ جات شعبہ فارماسوٹیکل کیمسٹری کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ، شعبہ فارمیسی پریکٹس کے چیئرمین ڈاکٹر محمد فواد رسول ، شعبہ فارماکولوجی کے چیئرمین ڈاکٹر عمران اور شعبہ فارما کوگنوسی کا چیئرمین ڈاکٹر خضر عباس کو مقرر کیا گیاہے۔