تھرمل پاور اسٹیشنز کی مجوزہ نجکاری کیخلاف سی بی اے یونین کی ہڑتال جاری ،مظاہرہ
مظفرگڑھ(نامہ نگار)تھرمل پاور اسٹیشنز کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ہائیڈروالیکٹرک پاور یونین سی بی اے کی ہڑتال اور احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہا، مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نجکاری کا فیصلہ واپس لے۔تفصیلات کیمطابق تھرمل پاور اسٹیشنز کی مجوزہ نجکاری کیخلاف پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک پاور یونین سی بی اے کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری رہی ،یونین نے تھرمل پاور اسٹیشن میں کام مکمل طور پر بند رکھا،جبکہ احتجاج بھی جاری کیاگیا۔اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل چیئرمین پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک پاور یونین ہمایوں مسعود گجر ودیگر کا کہنا تھا کہ ملازمین حکومتی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ نجکاری کا فیصلہ واپس لینے تک احتجاج جاری رہیگا۔