پیپلز پارٹی ہی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائے گی: مخدوم احمد محمود
لاہور (خبرنگار) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے لیہ میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کامیاب جلسہ پر جنوبی پنجاب کی تمام تنظیموں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے سب سے پہلے اس پسماندہ علاقے کے حقوق کی بازیابی کیلئے علیحدہ صوبہ بنانے کی آواز بلند کی اور اسکی تحریک شروع کرکے جنگ لڑ رہی ہے۔ پیپلز پارٹی ہی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائے گی۔