بلاول بھٹو زرداری ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالیں گے،نئیر حسین بخاری
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) سابق چئیرمین سینٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید نئیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالیں گے پیپلز پارٹی وفاق پاکستان کی علامت ہے محروم اور محکوم طبقات کے حقوق کی بحالی کے لیے پیپلز پارٹی اپنی جدوجہد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جاری رکھے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل اکتیس محلہ حکمداد میں رکنیت سازی کیمپ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کیمپ کا انعقاد بنارس چوہدری سردار قدوس شیخ حمیداور شہزاد اعوان نے کیا تھا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے رہنماوں چوہدری افتخار جمیل قریشی راجہ محمد علی منہاس ایاز خان پپو سہیل اشتیاق فیصل شاہ راجہ عرفان حیدر راجہ تنویر سید مظہر شاہ آغا ریاض دلاور خان عبدالقیوم چیئرمین یوسی بتیس راجہ شاہد محمود نذر شاہ تنویر قریشی راجہ نجیب اللہ کامران خان بدر ستی اور سینکڑوں کی تعداد میں کارکن موجود تھے۔