کمیٹی چوک میں دو مسلح ڈاکو دفتر سے دس ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے قومی ائرلائن کے دفتر میں بھی چور صفایا کرگئے تھانہ ائرپورٹ کے علاقے میں واقع بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ سے پی آئی اے کے ٹیکنیکل گرائونڈ سپورٹ منیجر آفس سے قیمتی سامان چوری ہوگیا ٹی جی ایس منیجر اختر رانا نے بتایا کہ ان کے آفس سے سارا سامان چرا لیا گیا ہے جس میں تین اے سی ، سات صوفے ، ریوالونگ چیئر ، پیڈسٹل فین ، واٹر ڈسپینسر ، دو بڑے ٹیبل ، اور دروازوں ، کھڑکیوں کے پردے ، ایل سی ڈی ، دو کمپیوٹر شامل ہیں دفتر سے یہ سامان ایپرن والی طرف سے چوری کیا گیا چوری کے واقعہ کی رپورٹ معہ تفصیلات پی آئی اے کے ہیڈ آفس بھجوا دی گئی تھانہ وارث خان کو غیور عباس نے بتایا کہ کمیٹی چوک میں دو مسلح ڈاکو ہمارے دفتر میں گھس آئے اور گن پوائنٹ پر دس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ائرپورٹ کو ارشد علی نے بتایا کہ ڈاکو میری بیوی سے پرس چھین لے گئے جس میں50 ہزار روپے کی نقدی موجود تھی تھانہ نیو ٹائون کواشتیاق نے بتایا کہ میں اپنی بیوی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار پرس چھین کر فرار ہوگیا پرس میں30 ہزار روپے کی نقدی ، موبائل فون تھے تھانہ ائرپورٹ کو کامران خان نے بتایا کہ میرا رکشا چوری ہوگیا ہے تھانہ نصیر آباد کو طلحہ نے بتایا کہ میری کار چوری ہوگئی تھانہ کینٹ کو ملک زاہد نے بتایا کہ میری کار چوری ہوگئی ہے ۔