’’راجن پورسے آگے کوئی تھانہ ہے نہ سپاہی سے نیچے رینک‘‘ نوازشریف نے صحافیوں کو واقعہ بھی سنایا
اسلام آباد (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف نے جمعہ کو احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران ایک واقعہ بھی سنا دیا کہ’’راجن پور کے ایس پی نے سپاہی سے کہا، تھانے میں صفائی نہیں ہوئی، تیرا تبادلہ کردوں گا، سپاہی نے برجستہ جواب دیا کہ جناب جو مرضی کریں، راجن پورکے آگے کوئی تھانہ نہیں اور سپاہی سے نیچے کوئی رینک نہیں ہے‘‘۔