قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں کو روکنا ہو گا، قاری زوار بہادر
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں کو روکنا ہو گا ملک پاکستان اور اسلام کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں عقیدہ ختم نبوت کے خلاف نا پاک سازشیں کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں ہر کوئی اپنے حصے کی سزا کاٹ رہا ہے اہل سنت کے ووٹ تقسیم نہیں ہونے دیں گے متحدہ مجلس عمل کو قوم نے مسترد کر دیا ہے متحدہ مجلس عمل کو اعتماد حاصل کرنے کیلئے امام شاہ احمد نوارنی صدیقی کے کر دار کی ضرورت ہے موجودہ متحدہ مجلس عمل خالی ہے کیونکہ یہ مسلم لیگ ن کے مفادات کیلئے ہے ان خیالات کا اظہار قائد جمعیت قاری زوار بہادر نے جے یوپی ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام منعقدہ ختم نبوت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے پیر سید نویدالحسن شاہ ،ممبراسمبلی آزاد کشمیر سید علی رضا شاہ بخاری پیر نذیرجان سیفی لاہور،مفتی تصدق حسین لاہور ،علامہ نصیر احمد نورانی ،صدر جے یو پی پنجاب ڈاکٹر ظفراقبال جلالی، صاحبزادہ پیر اکرام نقشبندی ،علامہ عطاء الرحمن دھنیال ،مفتی مختار علی رضوی، ڈاکٹر پیر افضل علوی، ملک محبوب الرسول قادری، پیر حبیب الرحمن سیفی ،صاحبزادہ اخلاق احمد جلالی، کامران سیفی، رفیق قادری نے خطاب نے بھی خطاب کیا اس موقع پر آفتاب احمد ناظم اعلیٰ شیران اسلام نے قرارداد پیش کی کہ آزاد کشمیر اسمبلی میں پی سید علی رضا شاہ بخاری نے قادیانیوں کو کافر قرار دلوانے قرارداد منظور کرواکے آئین آزاد کشمیر کا حصہ بنا تے ہوئے امام شاہ احمد نورانی صدیقی سمیت اکابرین اہل سنت کی روح کو خوش کیا مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں یہ بہت بڑا کارنامہ ہے،صدر جے یو پی پنجاب ڈاکٹر ظفراقبال جلالی نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں جمعیت علماء پاکستان اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔