مہاتیر محمد کی ملائیشیا میں کامیابی پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر ہے: ملک طاہر
لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد کا ملائیشیا کا ساتواں وزیراعظم منتخب ہونا پاکستان معیشت کے لیے بھی اچھی خبرہے کہ بطور پہلی مرتبہ وزیراعظم انہوں نے ملائیشیا کو معاشی ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچایا، ان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ملائیشیا میں معاشی انقلاب کا نیا دور شروع ہوگا جس سے پاکستان کے برآمدی شعبے کے لیے بڑے بہترین مواقع پیدا ہونگے۔ ان سے بھرپور فائدہ اٹھانا ضروری ہے۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے پہلی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد بے مثال معاشی پالیسیاں تشکیل دیں اور ملائیشیا کو معاشی قوت بنایا، ان کا نیا دور تجارت و سرمایہ کاری کے بے شمار مواقعوں کا پیش خیمہ ہے جن سے فائدہ اٹھاکر پاکستان ملائیشیا کو برآمدات بڑھا سکتا ہے۔