پاکستان خودمختاری اور سالمیت کوئی دبائو قبول نہیں کرے گا: رائے عقیل عباس بھٹی
لاہور (پ ر) راجیوت سنگت پاکستان کے چیئرمین اور امیدوار این اے 136 رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ امریکہ کی پاکستانی سفارتکاروں پر پابندیاں بلاجواز ہیں۔ امریکہ پاکستان کو ڈرانے دھمکانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان اپنی خودمختاری اور سالمیت پر کوئی دبائو قبول نہیں کرے گا۔ امریکہ کو یاد رکھنا چاہیے۔ اسے سپرپاور بنانے کے لیے پاکستان نے بے شمار قربانیاں دیں۔ دہشت گردی کا راستہ پاکستان نے روکا۔