قرآن کتاب ہدایت‘ درس انقلاب ہے: میاں جمیل
لاہور (خبرنگار) قرآن کتاب ہدایت ہے اور درس انقلاب دین ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمدجمیل نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا قرآن وحدیث فہمی کو عام کرنا موجودہ دور میں اشد ضروری ہے تاکہ نئی نسل کو گمراہی اور بے راہ روی سے بچایا جاسکے۔ میاں محمدجمیل نے کہا کہ قرآن پاک کی تلاوت اور مطالعہ حدیث کو معمول بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن وحدیث سے دوری کے باعث مسائل پیدا ہوئے۔ امت راہ راست سے بھٹک گئی۔