مسلم لیگ (ن) جو وعدہ کرتی ہے اسے پورا کرتی ہے: مریم اورنگز یب
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ میں پہلی بار جمہوری تسلسل کے 10سال مکمل کرے گا، مسلم لیگ (ن) جو وعدہ کرتی ہے اسے پورا کرکے دکھاتی ہے، سب سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد نیو ائرپورٹ بنانے کا وعدہ کیا تھا جو پورا کیا۔ وہ جمعہ کویہاں میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں، وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 2018ء میں بھی عوام جمہوری تسلسل جاری رکھنے کیلئے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینگے۔