پنجاب اسمبلی: چیئرمین نیب سے متعلق بیانات پر نوازشریف اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انڈین آرمی چیف کے بزدلانہ بیان کیخلاف تحریک انصاف کی مذمتی قراردادیں
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے نواز شریف کی جانب سے چیئرمین نیب پر دبائو کو کارِ سرکار میں مداخلت قرار دیتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی۔ متن میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان چیئرمین نیب کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔ دریں اثنا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور بھارتی آرمی چیف کے بزدلانہ بیان کے خلاف پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کراد ی ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ کشمیری بھائیوں کو شہید کرنے والے سن لیں کہ کشمیر ضرور پاکستان کا حصہ بنے گا اور کسی صورت کشمیری اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔