آسٹریلیا: مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 4 بچوں سمیت 7 شہری قتل کر دیئے
سڈنی(آن لائن + سنہوا) آسٹریلیا میں دو مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں چار بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی آسٹریلوی پولیس کمشنر کریس ڈائوسن نے اپنے بیان میں بتایا کہ پرتھ سے 270 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دریامارگریٹ کے علاقے میں دو مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کی اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں چار بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ سیاحتی مقام سے 7افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ٹاؤن دریائے مارگریٹ کے کنارے سے ملنے والی لاشوں کے جسموں پر گولیوں کے نشانات ہیں۔ پولیس کے مطابق ملکی تاریخ میں 22سال بعد پہلی مرتبہ کسی ایک واقعے میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔