پنجوانی انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی کا نواں جلسہ تقسیم اسناد 13مئی کو ہوگا
کراچی (نیوز رپورٹر) پنجوانی انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی کا نواں جلسہ تقسیم اسناد13 مئی3 بجے سہ پہر، بمقام ڈاکٹر عبدالقدیر خاں آڈیٹوریم، وفاقی اردو سائنس کالج، کراچی میں ہوگا۔ڈاکٹر عطاء الرحمان مہمان خصوصی ہونگے جبکہ عارف جیوا، چئیر مین آباد و دیگر اہم شخصیات مہمان اعزازی ہونگی۔ امتحانات میں امتیازی کارکردگی والے طالبا و طالبات کو اسناد کے ساتھ گولڈ میڈلز بھی دیئے جائیں گے۔