صاف پانی فراہمی سمیت اہم مقدمات ، سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ آج کراچی میں سماعت کر ے گا
کراچی( وقائع نگار) سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ چیف جسٹس پاکستان جناب جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں آج ( ہفتے) کراچی رجسٹری میں صاف پانی کی فراہمی ونکاسی کے مقدمے سمیت اہم مقدمات کی سماعت کرے گا بنچ کے دیگر ججزمیں جناب جسٹس فیصل عرب اور جناب جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں عدالت میں صبح دس بجے شہاب ارشد کی جانب سے فراہمی و نکاسی آب کے کیس کی سماعت ہوگی جس میںمیئر کراچی وسیم اختر، سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر فضل اللہ پیجوہو، ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں اس مقدمے میںآباد کی درخواست بھی زیر سماعت آئے گی اس کے بعد عدالت مٹھی سول اسپتال میں پانچ بچوں کے انتقال کے معاملے کی سماعت کرے گی جس میں چیف سیکریٹری ، سیکریٹری خوراک ، سیکریٹری ہیلتھ کو نوٹس دیا گیا ہے اس معاملے میں چیف سیکریٹری رضوان میمن کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے بعد عدالت میں انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری کے کیس کی سماعت ہوگی اس معاملے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے سو موٹو ایکشن لیا تھا۔ چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرل کونوٹس کیا گیا ہے اس کے بعد عدالت میں سندھ بینک او رسمٹ بینک کے انضمام کا کیس زیر سماعت آئے گا۔ اس کے بعد پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کیس کی سماعت ہوگی ۔ اس کے بعد پیک دودھ کے مقدمے کی سماعت ہوگی جس میں چیف سیکریٹری، فوڈ سیکریٹری وغیرہ کو نوٹس دیا گیا ہے۔