کراچی ترقی کے لئے ورلڈ بینک سمیت تمام اداروں کے ساتھ ہرممکن تعاون کے لئے تیار ہیں میئر کراچی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے ورلڈ بینک سمیت تمام اداروں کے ساتھ ہرممکن تعاون کے لئے تیار ہیں، منتخب بلدیاتی نمائندے بشمول ڈسٹرکٹ چیئرمین ترقی کے حوالے سے بہترین وژن کے تحت کام کر رہے ہیں تاہم وسائل کی کمی کے باعث رکاوٹوں کا سامنا ہے، شہر کے
انفراسٹرکچر کو مزید زوال پذیر ہونے سے بچانے کے لئے فوری طور پر ترقیاتی پلان بنانا ضروری ہوگیا ہے، یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آئے ہوئے ورلڈ بینک مشن کے ایک آٹھ رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس میں سینئر فنانشل سیکٹر اسپیشلسٹ نیموز ظہیر،شانتی دیوا کرن، احمد رستم، Mr.Arnaud Dornel ، لیڈ فنانشل سیکٹر اسپیشلسٹ Mr.Marius Vismantas ، پروگرام لیڈرMr.Gabi Afram ، سینئرپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اسپیشلسٹ اعجاز احمد اور اینالسٹ رافع خان شامل تھے جبکہ میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، میئر کراچی کے مشیر فرحت خان، چیئرمین مالیات کمیٹی ندیم ہدایت ہاشمی، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم اور دیگر سینئر کے ایم سی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، میئر کراچی نے اس موقع پر ورلڈ بینک کے کراچی کے حوالے سے ترقیاتی پلان اور اسٹیڈی پروگرام کے لئے میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن کو فوکل پرسن نامزد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ورلڈ بینک مشن کے ساتھ اس حوالے سے مستقل رابطہ رکھیں گے۔