ٹڈاپ ہیم ٹیکسٹائل رشیا کیلئے سبسڈی فراہم کرے گی
کراچی(کامرس رپورٹر)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹڈاپ) نے روس میں 18تا20ستمبر تک منعقد ہونے والی ہیم ٹیکسٹائل رشیا نمائش میںشرکت کی خواہشمند پاکستانی کمپنیوںکو سبسڈی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ہیم ٹیکسٹائل رشیا ، روس میں ہونے والی ہوم ٹیکسٹائل کی واحد نمائش ہے۔ہیم ٹیکسٹائل رشیا نے اپنے بیسویں جبلی ایڈیشن میں ـ" کارپیٹ لیب" کے نام سے نئے زون کا آغاز کیا جہاں ہاتھ سے بنے قالین اور کارپٹ بنانے والوں، مشینی کارپٹ اور فلور کورنگ بنانے والوں نے اپنی مصنوعات کی نمائش کی، ٹڈاپ ہیم ٹیکسٹائل رشیا میںپاکستان پویلین کے ساتھ شرکت کریگا،یہ نمائش پاکستانی صنعتکاروں کو نہ صرف روس کی مارکیٹ سمجھنے میں مدد دیگی بلکہ ساتھ ہی ساتھ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں بھی اضافے کا باعث بنے گی،ہیم ٹیکسٹائل رشیا میں اسٹال کی قیمت ٹڈاپ کی سبسڈی کے بعد 400,000 روپے (ہوم ٹیکسٹائل ) اور 395,000 روپے (کارپٹ) کے لئے ہے جبکہ درخواستیں24مئی تک جمع کرائی جاسکیں گی۔واضح رہے کہ ہائیم ٹیکسٹائل رشیا 2017 میں 247 نمائش کنندگان نے 22ممالک سے جبکہ 17,873 تجارتی خریداروں نے 39 ممالک سے حصّہ لیا۔ہائیم ٹیکسٹائل رشیا میں بین الاقوامی پویلین کا انعقاد ایک بڑی کامیابی ہے، بین الاقوامی پویلین میں جرمنی، چین، مصر، پاکستان اور ترکی شامل ہیں۔