پشاور ،سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا
پشاور، سوات اور دیگرعلاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ نوے کلومٹر گہرائی سے آیا۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔ گزشتہ روز بھی افغانستان کے ہندو کش ریجن سے چار اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔