انتخابات میں ناقص کارکردگی‘ امین فہیم کے پارٹی صدارت چھوڑنے کا امکان
اسلام آباد (سجاد ترین/ خبر نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما¶ں کا اہم اجلاس آج اتوار کو کراچی میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی پارلیمنٹےرین کے صدر مخدوم امین فہیم کریں گے۔ اجلاس میں 11مئی کے عام انتخابات میں آنے والے نتائج بارے غور کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کی سی ای سی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے میں ہوگا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پارٹی کی مرکزی سطح پر تنظیم نو کرنے اور ضلع و سٹی کی سطح پر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عہدیداروں کو بھی تبدیل کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم پارٹی کی انتخابات میں ناکامی پر پارٹی صدارت سے استعفیٰ بھی پیش کر سکتے ہیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی اجلاس کے لئے تمام رہنما¶ں کو ہنگامی بنیادوں پر آگاہ کیا گیا ہے۔