کھیلوں کے کیسز فوری نمٹانے کیلئے سپورٹس ٹربیونل قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (این این آئی)کھیلوں سے متعلق کیسز کو فوری نمٹانے کیلئے سپورٹس ٹریبونل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اس میں ہائی کورٹ کے دو سینئر ججز اور پی ایس بی کے لیگل ایڈوائز بطور ممبرز فرائض انجام دیں گے۔ اس حوالے سے وفاقی وزارت برائے بین الصوبائی امور کا ذیلی ادارے پاکستان سپورٹس بورڈ سمری جلد وزارت داخلہ کو ارسال کرے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سپورٹس حکام کے مطابق اس اقدام سے ملک میں فیڈریشنز اور پلیئرز کے مسائل کو فوری حل کرنے میں مدد ملے گی۔ ذرائع کے مطابق ٹریبونل قائم ہونے کے بعد سپورٹس سے متعلق مختلف عدالتوں میں زیر بحث54کیسزکوبھی یہاں منتقل کردیا جائے گا۔ اس کی عمارت کیلئے سوئنگ پول کے قریب جگہ کو فائنل کر لیا گیا جہاں پر بہت جلد تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔ قیام کیلئے سمری جلد وزارت قانون کو ارسال کردی جائے گی۔