آئس لینڈ میں آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کے باعث سپین کے سات ہوائی اڈوں کو بند کر دیا گیا
آئس لینڈ کے آتش فشاں سے وقفے وقفے سے نکلنے والے گرد و غبار سے یورپ میں پروازوں کا سلسلہ مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکا۔ منگل کے روزراکھ کے بادلوں کے باعث سپین کےسات ایئرپورٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے دو روز قبل راکھ کے طوفان کے باعث سپین کے پندرہ ایئرپورٹس بند کرنا پڑے تھے۔ سپین کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ
رواں ہفتے راکھ کے بادل یورپ میں مزید پھیل سکتے ہیں جس سے یورپ کی متعدد پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آئس لینڈ کے آتش فشاں کی راکھ کی وجہ سے یورپ بھر میں فضائی سروس بری طرح متاثر ہوئی تھی اور مسلسل چھ روز تک یورپ کے اکثر ملکوں میں پروازیں بند رہی تھیں۔