مکرمی! وزیراعلیٰ پنجاب باخبر حکمران ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ کالج اساتذہ سراپا احتجاج ہیں ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں اساتذہ ایک گریڈ آگے ہیں۔ لیکچرار 18 ویں اسسٹنٹ پروفیسر 19 ویں ایسوسی ایٹ پروفیسر 20 ویں اور پروفیسر 21 ویں گریڈ کے مراعات یافتہ ہیں۔ کالج اساتذہ کی تعلیم تجربہ سلیکشن کا طریقہ یونیورسٹیوں سے ذرا مختلف نہیں پھر یہ تفاوت کیوں ہے۔ کالجوں میں لیکچراروں کی بیس بیس سال تک پروموشن نہیں ہوتی جبکہ پولیس اور فوج میں بھرتی ہونے والے افسر کہاں سے کہاں چلے جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کیا یہ ممکن نہیں کہ کالج اساتذہ کے منتخب رہنماؤں کو چند منٹ کیلئے مل لیں۔ ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کر لیں۔ وزیراعلیٰ خود طلبا اور اساتذہ کے معاملات سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ کالج اساتذہ کے مطالبات معقولیت پر مبنی ہیں۔ براہ کرم وہ ان مطالبات کو بیوروکریسی کے سردخانے میں نہ ڈالیں۔(خالد محمود ہاشمی لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38