نیویارک+ واشنگٹن (ثناءنیوز) امریکہ نے کہا ہے کہ صدر زرداری کی امریکی حکام کے ساتھ تعمیری ملاقاتیں ہوئی ہیں اور صدر آصف زرداری کی زیر قیادت پاکستان کی جمہوری حکومت پر مکمل اعتماد ہے، اوباما انتظامیہ جوہری اثاثوں کی حفاظت کے لیے پاکستانی قیادت کی صلاحیت پر یقین رکھتی ہے، اقوام متحدہ کے ساتھ ملکر سوات سے نقل مکانی کرنے والے لاکھوں افراد کی مدد کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ہےلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکہ اقوام متحدہ کے ساتھ ملکر سوات سے نقل مکانی کرنے والے لاکھوں افراد کی مدد کر رہا ہے جو شدت پسندوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ ہےلری کلنٹن نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی کچھ ہو ہم اس کا خیال رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سوات متاثرین کیلئے مدد فراہم کر رہا ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ ان کیلئے مزید کیا کر سکتے ہیں۔ دریں اثناءامریکی محکمہ خارجہ کے نئے ترجمان ایان کیلی نے واشنگٹن سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے باعث قبائلی علاقوں میں پیدا ہونے والی انسانی صورتحال پر پاکستان کی مدد کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کی امریکی حکام کے ساتھ تعمیری ملاقاتیں ہوئی ہیں اور امریکہ پاکستان سے شدت پسندوں کے خاتمے اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے اس کی ہرممکن مدد کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اوباما انتظامیہ جوہری اثاثوں کی حفاظت کے لیے پاکستانی قیادت کی صلاحیت پر یقین رکھتی ہے اور صدر زرداری نے بھی یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ جوہری اثاثوں تک شدت پسندوں کی رسائی ناممکن ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024