لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ ہم اس سال تعلیمی بجٹ 60 فیصد سے بڑھائیں گے موجودہ بجٹ 1.25 فیصد ہے اس کو جی ڈی پی کا 4 فیصد تک لے جانے کی تجویز دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوی سینا ایجوکیشن موومنٹ سٹرٹیجی ویژن 2015ء کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے کیا۔ جس کا اہتمام پاکستان نیشنل فورم نے کیا تھا۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ تعلیمی میدان میں سب سے بڑا مسئلہ تعلیمی بجٹ کا ہے جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بریگیڈیئر (ر) فاروق حمید خان نے کہا کہ حکومت کو اس کی طرف ویژن دینے کی ضرورت ہے۔ کرنل (ر) اکرام اللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں نظام تعلیم کی طرف نہ صرف اداروں کو آگے آنا ہوگا بلکہ تھنک ٹینک کو اس میں جدیدیت لانے کیلئے کام کرنا ہوگا۔ پروفیسر ظہور الحق‘ پروفیسر جمیل انجم‘ بیگم مہناز رفیع اور عنایت اللہ سمیت دیگر نے کہا حکومت قومی تعلیمی کانفرنس بلا کر اس میں آئندہ 5 سال کیلئے پلاننگ کو وضع کرے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024